اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنارس: گودولیا سے دودھ و سبزی منڈی منتقل - بنارس میں کورونا وائرس

شہر بناس کے گودولیا علاقے کی دودھ منڈی آج (سنیچر) سے میداگن پر منتقل ہورہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دشاشومیدھ پر چترنجن پارک کے قریب سبزی منڈی کو بھی یہاں سے منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

due to hotspot area milk and vegetables market transferred in varanasi
بنارس: گودولیا سے دودھ و سبزی منڈی میداگن منتقل

By

Published : Apr 18, 2020, 10:39 AM IST

بنارس کے ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما کے مطابق مدن پورہ کے بیرونی علاقے کو بفر زون بنایا جارہا ہے۔ اس کے پیش نظر گودولیا دودھ منڈی کو منتقل کیا جارہا ہے۔

گودولیا دودھ کاروباری کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چترنجن پارک کی سبزی منڈی کو بھی منتقل کیا جارہا ہے۔

بنارس: گودولیا سے دودھ و سبزی منڈی میداگن منتقل

ضلع مجسٹریٹ کے مطابق ہاٹ اسپاٹ سے ملحقہ علاقے کو بفر زون بنایا گیا ہے۔ تاکہ ہاٹ اسپاٹ علاقے میں رہنے والے افراد اگر وہ آس پاس کے علاقے میں گھوم رہے ہوں تو، وہ بھی اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس علاقے کو سیل کردیا گیا ہے۔

اسی کے ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا کہ ضلع میں آن لائن فوڈ ہوم ڈلیوری مکمل طور پر بند ہے۔ کچھ دن کے لئے سویگی کو سامان رسد کی ہوم ڈیلیوری کی اجازت ملی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ نے فوڈ ہوم ڈلیوری پر سخت پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ریستوراں کو ہوم ڈیلیوری کی اجازت نہیں ہے۔ یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ اگر کسی نے خفیہ طور پر ہوم ڈلیوری کی تو سخت کارروائی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details