مہلک اور خطرناک بیماری کورونا وائرس کی وجہ سے ایک طرف جہاں پوری دنیا کے سبھی شعبہ جات بدترین دور سے گزر رہے ہیں۔ وہیں تعلیمی ادارے بھی پوری طریقے سے بند ہیں ایسے میں طلباء و طالبات کے لیے وافر مقدار میں مواد جمع کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔
اردو طلباء کے لیے آن لائن مواد کی کمی اس ضمن میں یونیورسٹیز، کالجز اور اسکولز نے طلباء و طالبات اور اساتذہ کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے کہ تعلیم و تعلم کا سلسلہ جاری رکھنے لیے انٹر نیٹ کا اسمتعمال کریں اور ڈیجیٹل وسائل کی مدد سے اسے حل کریں۔
اس سلسلے میں بنارس ہندو یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے صدر پروفیسر آفتاب احمد آفاقی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' دیگر زبانوں کے طلباء کے بنسبت اردو زبان کے طلباء و طالبات کے لیے دور اہم چیلنجز ہے۔
انہوں نے کہا کہ' سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ انٹرنیٹ اور ویب سائیٹس پر اردو زبان کی بیشتر مضامین اور مواد وافر مقدار میں موجود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ' اس جہت میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کو خاص توجہ دے کر کے طلباء و طالبات کے لیے خصوصی لیکچرز اور کتابوں کا انتظام کرنا چاہیے۔'
دوسرے اہم پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ' کئی ایسے مقامات ہیں جہاں انٹرنیٹ خدمات دستیاب نہیں ہے بہت سارے طلباء جن کو نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں معلومات نہیں ہے اس کے باوجود سبھی طلباء سے اپیل ہے لاک ڈاؤن کے ایام میں وقت کو غنیمت سمجھ کر کر اپنے اسمارٹ فون کا استعمال حصول علم کے لیے کریں۔ یہی محنت و مشقت آپ کے مستقبل کو تابناک بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔'
انہوں نے کہا کہ' حالات کا تقاضہ ہے کہ ہمیں اب اردو داں طبقے کو ڈیجیٹل اور اور نئے چیلنجز کا سامنا کرنا چاہیے اور اس جانب خاص توجہ دینی چاہیے۔'