اردو

urdu

ETV Bharat / city

قربانی کے جانور فراہم کرنے میں حکومت تعاون کرے: مفتی ہارون رشید نقشبندی

وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں مسلم کمیونٹی کے لوگ قربانی کے جانور کی خریداری اور فراہمی کے تعلق سے تشویش میں مبتلا ہیں۔

due to covid 19 ulima demands to the government provide availability of animals for sacrifice
due to covid 19 ulima demands to the government provide availability of animals for sacrifice

By

Published : Jul 11, 2020, 11:02 PM IST

عید الاضحی کا وقت بالکل قریب ہے اور قربانی کے جانوروں کی بازار نہیں لگ رہی ہے اس وجہ سے جانوروں کی خریدوفروخت کیسے ہو گی اس سلسلے میں مسلم کمیونٹی کے لوگ خاص پریشان ہیں۔

ویڈیو

اس سلسلے میں عثمانیہ جامع مسجد کے خطیب و امام مفتی ہارون رشید نقشبندی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اتر پردیش سے ہم مطالبہ کر رہے ہیں کہ عید الاضحی کے موقع پر حکومت جانوروں کی فراہمی میں تعاون کرے تاکہ مسلمانوں کو کسی طریقے سے پریشانی لاحق نہ ہوں'۔

انھوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جانوروں کا بازار نہیں لگنا مشکل ہے لیکن ضلع انتظامیہ اس کا دوسرا طریقہ اختیار کرکے جانوروں کی فراہمی میں تعاون کر سکتی ہے'۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس سلسلے میں پوری مستعدی کے ساتھ امداد کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اس پر توجہ نہیں دیتی ہے تو ایک طرف جہاں عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کو قربانی کرنے میں پریشانی ہوگی وہیں دوسری طرف جانوروں کے پالنے والوں کا شدید نقصانات کا خطرہ ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details