اردو

urdu

ETV Bharat / city

جونپور: شاہراہ پر سورہے غربا میں کمبل تقسیم - کانگریس اقلیتی شعبہ کے شہری صدر شاہنواز خان

جونپور میں کانگریس اقلیتی شعبہ کے شہری صدر شاہنواز خان نے رات میں شاہراہ پر سو رہے مسافروں اورغریبوں کے مابین کمبل تقسیم کیا۔

Shahnawaz Khan, city president of the Congress minority wing in Jaunpur
جونپور میں کانگریس اقلیتی شعبہ کے شہری صدر شاہنواز خان

By

Published : Jan 9, 2021, 3:53 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں کانگریس اقلیتی شعبہ کے شہری صدر شاہنواز خان کی جانب سے ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کیا گیا۔

جونپور: غرباء اور مساکین میں کمبل تقسیم

شاہنواز خان نے رات میں شاہراہ پر سو رہے مسافروں اور غریبوں میں کمبل تقسیم کرکے اخوت و محبت کا پیغام دیا۔

کانگریس اقلیتی شعبہ کے شہری صدر شاہنواز خان نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں سے کمبل تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اسی ضمن میں رات کے وقت اپنے پڑوس کے ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کرنے کے بعد شہر میں سڑکوں کے کنارے سونے والے مسافر اور رکشہ ڈرائیوروں میں بھی کمبل تقسیم کی گیا، شاہنواز خان نے مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی وسعت کے مطابق غریبوں کی مدد ضرور کریں۔

واضح رہے کہ شاہنواز خان گزشتہ 10 برس سے اپنی والدہ کی یاد میں غرباء و مساکین میں کمبل تقسیم کر رہے ہیں، رواں برس بھی انھوں نے 150 کمبل تقسیم کرکے اپنی والدہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details