اردو

urdu

By

Published : Feb 29, 2020, 8:38 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 12:03 AM IST

ETV Bharat / city

مدرسہ بورڈ امتحان کے نظام الاوقات میں تبدیلی کا مطالبہ

عرس خواجہ کے موقع پرمدرسہ بورڈ نے امتحان کا وقت متعین کیا ہے جس کی وجہ سے مدارس انتظامیہ اور طلباء و طالبات نے مدرسہ بورڈ کے امتحان کے نظام الاوقات میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔

demand-for-change-in-madrassa-board-exam-due-to-urs-khaja
مدرسہ بورڈ امتحان کے نظام الاوقات میں تبدیلی کا مطالبہ

اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کا امتحان گزشتہ 25 فروری سے شروع ہوا اور آئندہ پانچ مارچ تک جاری رہے گا ۔ اس دوران مدرسہ بورڈ کی جانب سے عرس خواجہ کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے لیکن اس دن یعنی دو مارچ کو مدرسہ بورڈ نے امتحان کا وقت متعین کیا ہے کس کی وجہ سے مدارس انتظامیہ اور طلباء و طالبات تشویش میں مبتلا ہیں کہ مدرسہ بورڈ کے جانب سے نظام الاوقات میں تبدیلی کی جائے گی یا عرس خواجہ غریب نواز کے دن امتحان منعقد کیا جائے گا یا نہیں۔

مدرسہ بورڈ امتحان کے نظام الاوقات میں تبدیلی کا مطالبہ

اس سلے میں ابھی تک مدرسہ بورڈ رجسٹرار کی جانب سے کوئی بھی پیغام نہیں آیا ہے جس کی وجہ اسی نظام الاوقات پر امتحان منعقد ہوگا۔

وارانسی کے مدرسہ فاروقیہ سے نبی جان نے کہا کہ کہ ہر برس عرس خواجہ کے موقع پر مدرسہ بورڈ تعطیل کا اعلان کرتا ہے اور اس سے پہلے بھی امتحان عرس خواجہ کے موقع پر پڑے ہیں جس کو مدرسہ بورڈ نے دوسرے دن منعقد کیا ہے لیکن اس برس اس نوعیت کا کوئی اشارہ نہیں آیا جس کی وجہ سے طلباء و طالبات اور مدارس انتظامیہ تشویش میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر عرس خواجہ کو اسی دن نہیں منایا گیا تو اور دنوں میں منانے کا کیا مطلب ہے؟ انہوں نے کہا کہ عرس خواجہ کو مسلمان عقیدت و احترام سے مناتا ہے اس لیے اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 2 مارچ کے امتحانات کو کسی اور دن منعقد کرائے۔




Last Updated : Mar 3, 2020, 12:03 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details