اردو

urdu

ETV Bharat / city

ڈوبنے سے دو سگے بھائیوں کی موت - تالاب میں ڈوبنے دے دو سگے بھائیوں کی موت

ریاست اترپردیش کے ضلع سونبھدر کے ببھنی علاقے میں جمعرات کو تالاب میں ڈوبنے سے دو سگے بھائیوں کی موت ہوگئی۔

ڈوبنے سے دو سگے بھائیوں کی موت
ڈوبنے سے دو سگے بھائیوں کی موت

By

Published : Jul 2, 2020, 6:35 PM IST

پولیس نے بتایا کہ جوراہی رہنے والے دھروج لال کا آٹھ برس کا بیٹا راجو اور پانچ برس کے راج لال کھیلتے کھیلتے گھر سے پچاس میٹر کی دوری پر واقع تالاب کے پاس چلے گئے۔

بتایا جارہا ہے کہ دونوں تالاب کے کنارے کھیلنے لگے، اس دوران ان کا پیر پھسل گیا اور دونوں بھائی تالاب میں گر گئے۔

جب دونوں بچے ڈوبنے لگے تو وہیں پر گاؤں کے ہی ایک لڑکے نے انہیں دیکھا تو اس نے اہل خانہ کو اس بارے میں اطلاع دی، اہل خانہ دوڑ کر تالاب کے نزدیک پہنچے تب تک دونوں بچے پانی میں ڈوب چکے تھے۔

انہوں نے بتایا کی مقامی افراد نے کسی طرح سے دونوں بچوں کو تالاب سے باہر نکال کر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر ببھنی پہنچے، جہاں ڈاکٹرز نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ جب اس بات کی خبر پولیس کو دی گئی تو وہ موقع واردات پہنچی، اور پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details