اردو

urdu

ETV Bharat / city

ڈانس کے ذریعے سوشل پیغامات - sati pratha

ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس میں کاشی ہندو یونیورسٹی میں 'سنپادن' کے نام سے یوتھ فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا جس میں نوجوان طلبا و طالبات نے تخلیقی ڈانس کر کے سماج میں پھیلی برائیوں کے خلاف پیغام دینے کی کوشش کی۔

ڈانس کے ذریعے سوشل پیغامات
ڈانس کے ذریعے سوشل پیغامات

By

Published : Feb 26, 2020, 11:57 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 5:00 PM IST

نوجوان میں بڑھ رہی نشے کی عادت اور اس کے غلط اثرات پر طالبات نے ڈانس کے ذریعے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ کس طرح نشہ ایک نوجوان کو تباہ کر دیتا ہے۔

ڈانس کے ذریعے سوشل پیغامات

اس طرح ہندو مذہب میں ستی پرتھا کے خلاف طالبات نے ڈانس کر پیغام دیا کہ ستی پرتھا معاشرے کا ناسور تھا۔ آپ کو بتادیں کہ ہندو مذہب میں ستی پرتھا رواں تھی لیکن انگریزوں کے ذریعے ستی پرتھا پر پابندی عائد کردی گئی۔ تاہم بھارت میں ستی پرتھا سخت جرائم کی زمرے میں آتی ہے۔

بی ایچ یو کی طالبہ انشکا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کے تحفظ پر بھی ڈانس کے ذریعے پیغام دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج کو لڑکیوں کے تعلق سے نظریہ بدلنا چاہیے اور انہیں آزاد جینے کا حق دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لڑکیاں کیا کھائیں کیا پہنیں اور کس طرح سے رہیں یہ انہیں اپنے طور سے فیصلہ کرنے کا حق ہونا چاہیے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 5:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details