اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا مثبت مریض کی خود کشی - سر سندرلال ہسپتال

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقعے پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

کورونا مثبت مریض کی ہسپتال کے چھت سے کود کر خود کشی
کورونا مثبت مریض کی ہسپتال کے چھت سے کود کر خود کشی

By

Published : Aug 24, 2020, 2:23 PM IST

بنارس ہندو یونیورسٹی کے سر سندرلال ہسپتال کے کووڈ19 وارڈ کی چوتھی منزل سے کود کر ایک کورونا مریض نے خودکشی کرلی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقعے پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا دیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ 16 اگست سے ایک نوجوان کا علاج ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں کیا جا رہا تھا 22 اگست کو نوجوان کی رپورٹ کورونا مثبت پائی گئی رپورٹ آنے کے بعد نوجوان کو کووڈ19 اسپتال میں منتقل کیا گیا گزشتہ رات نوجوان نے اسپتال کے چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کرلی ہے۔

نوجوان کے اہل خانہ نے لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'علاج میں لاپرواہی سے پریشان ہو کر نوجوان نے ایسا قدم اٹھایا ہے، دیر شب نوجوان کے موت کی اطلاع اہل خانہ کو دی گئی جس کے بعد جو ان کے اہل خانہ میں ماتم کی لہر چھا گئی، نوجوان کے اہل خانہ اس سلسلے میں ہسپتال انتظامیہ سے بھی شکایت کریں گے تاکہ کہ مجرم ڈاکٹرز و ملازم کے خلاف کارروائی ہو سکے۔

واضح رہے کہ شمالی اترپردیش کا ایمس کہے جانے والے بی ایچ یو میں اس نوعیت کا نیا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی کورونا مریضوں کے ساتھ متعدد لاپرواہی سامنے آچکی ہیں، گزشتہ رات ایک کورونا وائرس سے متاثر مریض ہسپتال کے کووڈ19 وارڈ سے فرار ہوچکا ہے۔

کچھ دن قبل لاشوں کو ادلا بدلی کا بھی معاملہ سامنے آیا تھا، اس سے قبل ایک شخص کا آڈیو وائرل ہوا تھا جس میں وہ ہسپتال کی لاپرواہی کے بارے میں بتا رہا تھا، اس طررح کا ایک وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں ایک خاتون مریض کو گھنٹوں تک اسپتال کے باہر انتظار کرنا پڑا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details