اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنارس: اسکول کی فیس اور بجلی کا بل معاف کرنے کا مطالبہ - سرکار کو غور کرنا چاہئے

عوام اسکول کی فیس دینے سے قاصر ہے وہیں بنارس کے لوگ گھریلو بجلی بل معاف کرنے کا مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں۔

اسکولی فیس معاف کرنے کا مطالبہ
اسکولی فیس معاف کرنے کا مطالبہ

By

Published : Aug 7, 2020, 8:24 PM IST

لاک ڈاؤن میں تجارتی سرگرمیاں اور کاروبار بند ہونے کی وجہ سے طلباء و طالبات کے والدین فیس معاف کرنے کا مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں آج بنارس کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر پر کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اجے رائے، راجیش مشرا سمیت دیگر نے گورنر کے نام میمورنڈم دیا اور مطالبہ کیا ہے کہ نجی و سرکاری اسکولز کی فیس معاف کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں نیز گھریلو بجلی کا بل بھی معاف کیا جائے تاکہ عوام کو راحت مل سکے۔

اسکولی فیس معاف کرنے کا مطالبہ

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اجے رائے نے بتایا کہ کورونا وائرس سے پریشان عوام اسکول کی فیس دینے سے قاصر ہے وہیں بنارس کے لوگ گھریلو بجلی بل معاف کرنے کا مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں جس پر سرکار کو غور کرنا چاہئے۔

آج بنارس کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دفتر پہنچ کر گورنر کے نام ایک میمورنڈم دیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسکول کی فیس کو معاف کیا جائے ساتھ ہی بجلی کا بل معاف کیا جائے اور کورونا وائرس کے مریضوں کا صحیح طریقے سے علاج کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بنارس: عیدالاضحیٰ کے موقع پرکورونا کے خاتمے کی دعا


انہوں نے حکومت اور بی ایچ یو ہسپتال پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بنارس کا مشہور ہسپتال بی ایچ یو اب شمشان میں تبدیل ہو چکا ہے علاج کے نام پر مریضوں کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے غفلت برتی جا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ بیشتر مریض اپنے جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

اس دوران انہوں نے ایک صحافی کی موت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ایک نجی اخبار کے صحافی کورونا سے ہلاک ہوئے تھے جو بنارس بی ایچ یو میں زیر علاج تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اسے ایمس کا درجہ دیا تھا لیکن کورونا مریضوں کے علاج میں اس قدر غفلت ہو رہی ہے جس سے کئی مریضوں نے دم توڑ دیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ یا تو ہسپتال بند کر دیا جائے یا درست علاج کا انتظام کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details