کمیٹی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے رویت ہلال کمیٹی کی جو نشستیں منعقد ہوتی تھیں وہ ناممکن ہے اس لیے لیے نیچے دیے گئے نمبرات پر رابطہ کریں۔ اگر عوامی سطح پر چاند نظر آتا ہے تو شہادت کی ضرورت نہیں ہے لیکن اگر کچھ ہی افراد چاند دیکھتے ہیں تو ٹیلی فون کے ذریعے چاند کمیٹی کو اطلاع کریں۔
بنارس و اطراف کے سبھی برادران اسلام سے گزارش ہے کہ 29 رمضان المبارک کو عوامی سطح پر چاند دیکھنے کا اہتمام کریں۔ جن حضرات کو چاند نظر آ جائے وہ بذریعہ ٹیلیفون رویت ہلال کمیٹی کو اس کی فی الفور اطلاع دیں اور چاند کی شہادت بھی دیں۔ کمیٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ رویت ہلال سے متعلق بنارس کے جن لوگوں کو معلومات حاصل کرنی ہو وہ مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
مفتی عبدالباطن صاحب 9415265106
مولانا ہارون رشید نقشبندی 05422211025