ریا ست اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ آج مئو کے دورے پر آرہے ہیں۔ یہاں وہ کئی ترقیاتی اسکیموں کا اعلان کریں گے۔
مئو ضلع کی گھوسی اسمبلی نشست پر ضمنی انتخاب ہونا ہے،اس نشست سے ایم ایل اے رہے پھاگو چوہان بہارکے گورنر مقرر ہوئے ہیں۔
ان کے استعفے کے بعد یہاں انتخابی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں، وزیر اعلیٰ کا دورہ اس لئے بھی کافی اہم مانا جا رہا ہے۔