ریاست اترپردیش کے ضلع گوکھپور میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل وپن راوت نے مہارانا پرتاپ شکشا پریشد کی 88 ویں تاسیس کے موقع پر سالانہ تقریب میں خطاب کیا۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی انہیں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے طلبہ سے کہا کہ بڑی کامیابی کی طلب اور بڑے اہداف کے حصول کے لئے سخت محنت درکار ہے۔ جنرل راوت نے پروگرام میں شامل ہونے سے قبل پرچم لہرایا اور جھنڈے کو سلامی دی۔
اس موقع پر انہوں نے اساتذہ سے گزارش کی کہ وہ طلباء کو تعلیم کے تئیں راغب کریں تاکہ وہ انٹرنیٹ اور واٹس ایپ سے دور رہ سکیں ۔مزید انہوں نے طلبہ کو نصیحت کے دوران کہاکہ'وہ لفظ 'میں' کا نہیں بلکہ ہم کا استعمال کریں ۔ اسی سے زندگی کو توانائی اور ترقی دونوں ملے گی۔