ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کے قصبہ گھوسی کے ٹاؤن ایریا میں چوری چورا واقعے کے سو سال مکمل ہونے پر شہیدوں کو خراج تحسین پیش کی گئی اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے پر یکجا ہوئے افراد نے اپنا نذرانہ پیش کیا۔
چار فروری سنہ 1922 کو چوری چورا میں پھانسی کے پھندے پر جھول کر اپنی جان نچھاور کرنے والوں کو مئو میں خراج عقیدت پیش کی گئی۔
اس موقع پر گھوسی میں مہاتما گاندھی کی مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کی گئی اور اس شمع بھی روشن کی گئی اور مجاہدین آزادی کو یاد کیا گیا۔