اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنکر تیسرے روز مسلسل ہڑتال پر، گھر میں فاقہ کشی کی نوبت عنقریب

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس میں بنکر آج تیسرے دن بھی مسلسل ہڑتال پر ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت فلیٹ ریٹ پر بجلی فراہم کرے تاہم ریاستی حکومت نے ابھی تک کوئی رہنما خطوط جاری نہیں کیا۔

Bunker on strike for third day in a row
بنکر تیسرے روز مسلسل ہڑتال پر، گھر میں فاقہ کشی کی نوبت عنقریب

By

Published : Oct 17, 2020, 11:09 PM IST

اس سے قبل بھی ایک ستمبر سے تمام بنکر بجلی کے مسائل کو لیکر ہڑتال پر تھے، جس کے بعد حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 ستمبر کو حکومت نے بنکروں کے وفد سے ملاقات کر یقین دہانی کرائی تھی کہ گزشتہ 31 جولائی تک بنکر اپنے کارڈ سے بجلی کا بل ادا کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ آئندہ کے لئے سستے قیمت پر بجلی فراہم کرنے کے لیے پالیسی تیار کی جائے گی۔ تاہم ایک ماہ سے زائد گزر جانے کے بعد حکومت نے آئندہ کے لیے کوئی پالیسی تیار نہیں کی ہے۔ اس کو لے کر کے بنکر دل برداشتہ ہوگیا اور آج تیسرے دن بھی ہڑتال پر ہے۔

ویڈیو

آپ کو بتا دیں لاک ڈاؤن کے دوران غریب بنکروں نے گھر کے اخراجات مکمل کرنے لیے پاور لوم فروخت کر دیئے۔ سبزی اور پرچون کی دوکان لگا کر مشقت بھری زندگی گزار حتی کہ خواتین کے زیورات بھی گروی رکھے اس کے بعد جب لوگ ڈاؤن کا دور ختم ہوا اور ان لاک کا دور شروع ہوا تو تجارتی سرگرمیاں اپنے معمول پر آنا شروع ہو گئی تھیں لیکن اب بنکر ہڑتال پر ہے جس کا اثر غریب مزدور بنکرز پر شدید پڑرہا ہے مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس سے غریب بنکر سخت پریشان ہو گا۔

ای ٹی وی بھارت نے بنارس کے پرانے پل علاقہ کے. مومن پورہ کے بنکرز سے حالات جاننے کی کوشش کیا جس میں بنکرز نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے قرض سے دبے ہوئے ہیں اب ہڑتال میں بھی کسی طرح بچوں کے دودھ کا انتظام کرنا پڑے گا۔

بنکروں نے اپنے حالات کو بتاتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن میں کے دوران بیشتر بنکر قرض دار ہوگئے تھے جس کی ابھی تک بھرپائی نہیں ہوئی تھی کہ ہڑتال کا دور شروع ہوگیا جس کا سب زیادہ اثر غریب مزدور بنکر پر پڑرہا ہے لیکن جب تک حکومت بنکرز کے مطالبات کو نہیں مانتی ہے اس وقت تک یہ تعلق ختم نہیں ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details