اردو

urdu

ETV Bharat / city

بی ایچ یو: نرسنگ عملے کو بغیر تربیت کورونا جانچ کرانے کا الزام - نرسنگ عملے

اترپردیش کے وارانسی ضلع کے بی ایچ یو اسپتال میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب طبی عملے نے اچانک کام کا بائیکاٹ کرکے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا محاصرہ کرلیا۔ اس مظاہرے میں نرسنگ عملہ نے سماجی دوری کی پیروی کرتے ہوئے احتجاج درج کرایا۔

bhu-hospital-nursing-staff-boycott-work-in-varanasi
بی ایچ یو: نرسنگ عملے کا بغیر تربیت دیے کورونا جانچ کرانے کا الزام

By

Published : Apr 18, 2020, 12:41 PM IST

بھارتی حکومت ملک میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وبا سے لڑنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ وہیں بنارس ہندو یونیورسٹی کے سر سندرلال اسپتال میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب بی ایچ یو ہسپتال کے نرسنگ اسٹاف نے کام کا بائیکاٹ کردیا اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا گھیراؤ کیا۔ اس دوران مظاہرین نے سماجی دوری کی پیروی کرتے ہوئے اپنا احتجاج درج کرایا۔

اس معاملے کے سلسلے میں نرسنگ عملہ کا الزام ہے کہ تربیت کے بغیر کورونا کے مشتبہ مریضوں کی جانچ ہم سے کرائی جارہی ہے۔ نرسنگ عملے نے الزام لگایا کہ اسپتال میں کورونا مریضوں کی جانچ پڑتال کے لئے مناسب انتظامات نہیں ہیں۔

نرسنگ عملے نے بتایا کہ ہمیں وزارت صحت سے موصول ہونے والے خط میں واضح طور پر لکھا ہے کہ صرف سینیئر ڈاکٹرز اور پروفیسرز کووڈ-19 کے نمونے اکٹھا کریں گے۔ نمونہ سازی بنارس ہندو یونیورسٹی کی جانب سے ہمیں نوٹس دے کر کی جارہی ہے اور اس کے ساتھ ہی ہمارے لیے حفاظتی انتظامات بھی نہیں کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details