اترپردیش کے ضلع بھدوہی کے گوپی گنج کوتوالی علاقے میں ایک فرنیچر گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپئے کی ملکیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔
محکمہ فائربریگیڈ کے ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے آزاد نگر واقع واحد علی فاروقی کے فرنیچر کے گودام میں آج رات دو بجے اچانک آگ لگ گئی۔ آگ کافی خوفناک تھی جس سے گودام میں رکھا فرنیچر کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ لاکھوں روپئے کا نقصان ہونے کا تخمینہ ہے۔ آس پاس کے لوگوں نے اس کی اطلاع کوتوالی پولیس سمیت فائر بریگیڈ کو دی۔ موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ ٹیم نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو حاصل کیا۔