اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنارسی سوئیاں اپنی نزاکت کے لیے شہرت رکھتی ہے - میٹھی عید کا نام جانتے ہیں

ویسے تو بنارس پان اور ساڑی کے لیے مشہور ہے، لیکن بنارس کی سوئیاں بھی اپنے ذائقے اور نفاست کے لیے مشہور ہے۔

بنارسی سوئیاں

By

Published : May 28, 2019, 12:09 AM IST

عید الفطر کو ہم رمضان اور میٹھی عید کا نام سے جانتے ہیں، کیوں کہ اس عید میں سوئیاں کھانے اور کھلانے کا رواج عام ہے۔ رمضان کا مہینہ جوں جوں گزرتا جا رہا ہے اس کے ساتھ ہی بازاروں میں رونق اور اشیاء خورد و نوش کی خریداری بڑھتی جارہی ہے۔

بنارس کی سویوں کے تعلق سے یہ مشہور ہے کہ یہاں کی سوئیاں بہت ہی باریک اور لذیذ ہوتی ہیں۔

بنارسی سوئیاں

ای ٹی وی بھارت سے بات کر تے ہوئے دال منڈی کی ایک خاتوں دکان دار نے سویوں کی مختلف اقسام کا ذکر کیا اور ان کی خوبیوں بھی بتائیں۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ سویاں ایسی ہوتی ہیں جنھیں صرف دودھ میں ملا کر کھا لیا جاتا ہے، اور کچھ کو پہلے گھی میں بھون کر اس میں دودھ شکر اور کھوے کے ساتھ پکایا جاتا ہے۔ شکر کی زیادتی کی وجہ سے وہ زیادہ دنوں تک خراب بھی نہیں ہوتی۔

بھدوہی سے تعلق رکھنے والے ایک خریدار نے بتایا کہ وہ عید میں سویوں کی خریداری کے لیے بنارس آتے ہیں، اور خاص طور سے سوئیاں یہیں سے لے جاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details