کورونا وائرس نے نہ صرف پوری دنیا میں خوف پیدا کررہا ہے بلکہ اس وائرس سے اب کاروبار بھی متاثر ہورہے ہیں۔
ملک کی معروف و مشہور بنارسی ساڑی اپنی شاندار ساخت کی وجہ سے نا صرف بھارت میں منفرد مقام حاصل ہے بلکہ پوری دنیا میں اسکو درآمد بھی کیا جاتا ہے لیکن چین میں پھیلے کورونا وائرس کی وجہ سے ساڑیوں کا کاروبار بھی متأثر ہوسکتا ہے۔
کورونا وائرس کے سبب بنارسی ساڑی کا کاروبارمتأثر - بنارسی ساڑیوں کے کاروبارمتأثر
چین میں پھیلے کورونا وائرس کے سبب حکومت نے دس فروری کو چین سے آنے والے ریشم اور خام دھاگے پربھی پابندی عائد کردی ہے جس کی وجہ سے بنارسی ساڑیوں کے کاروبارمتأثر ہونے کا اندیشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔
کورونا وائرس کے سبب بنارسی ساڑی کا کاروبارمتأثر
اگر چین سے ریشم نہیں آتے ہیں تو چالیس ہزار لوگوں کی روزگار بھی خطرے میں پڑ جائے گا۔
کاروباری کہتے ہیں کی ریشم بھارت کے مختلف علاقوں میں تیار کیا جاتا ہے جیسے کشمیر سے ریشم آتا تھا لیکن اب نہیں آتا ہے بینگلورو سے ریشم بنتا ہے اور بھارت کے مختلف علاقوں میں رشم تیار ہوتا ہے لیکن معیاری ریشم چین سے ہی آتا تھا اسی سے معیاری ساڑھی بنائی جاتی ہے اگر چین سے نہیں آتا ہے تو معیاری تو نہیں بن پائے گی.
Last Updated : Mar 1, 2020, 2:59 AM IST