اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنارس: 'حکومت بنیادی ضرورت پر توجہ دے' - ملاح ونود نشاد

وزیراعظم نریندر مودی نے آج ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھا ہے، جس سے ایک طرف لوگوں میں جشن کا ماحول ہے تو وہیں دوسری طرف بنارس کی عوام حکومت سے بنیادی ضرورت کی جانب توجہ دینے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

not do politics on the Ram temple
رام مندر پر سیاست نہ کرے

By

Published : Aug 5, 2020, 8:53 PM IST

ای ٹی وی بھارت نے بنارس کے اسّی گھاٹ عوام سے رام مندر تعمیر کے سنگ بنیاد کے سلسلے میں رائے جاننے کی کوشش کی، جس میں پربھا شنکر تیواری نے کہا کہ جب لوگ بے روزگاری، غربت اور بھوک مری کے شکار ہوں، اس وقت ضرورت ہے کہ حکومت وقت ان بنیادی مسائل کو دور کرے نہ کہ رام مندر کے نام پر سیاست کرے اور وزیراعظم نریندر مودی ایسے ماحول میں سینکڑوں کی بھیڑ لے کر رام مندر کی تعمیر کی سنگ بنیاد رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے بری طرح متاثر ہے۔ ریاستی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے، ایسے میں رام مندر کی سنگ بنیاد رکھ کر سیاست کرنا مناسب نہیں ہے۔

ویڈیو

انہوں نے مزید کہا کہ بہار بنگال میں انتخاب قریب ہے یہی وجہ ہے کہ رام مندر کو درمیان میں لایا جارہا ہے۔

ملاح ونود نشاد نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ جب ہم لوگوں کے گھر میں کھانے کے لیے تیل ہی نہیں ہے تو دیا کیسے جلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت متوسط طبقہ شدید پریشان ہے، فاقہ کشی پر مجبور ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کا پارلیمانی حلقہ ہے، اس کے باوجود وزیراعظم نے آج تک کسی ملاح کی حال خیریت دریافت نہیں کیا۔

انہوں کہا کہ ملاح سماج تین ماہ سے زائد لاک ڈاؤن میں کام بند کیے ہوئے تھا۔ ان لاک کے دور سے اگرچہ کشتی چلانے کی اجازت مل گئی ہے لیکن سیاح نہیں آ رہے ہیں۔ آنے والے تین ماہ گنگا میں پانی کی سطح زیادہ ہوجائے گی، ایسے میں ملاح طبقہ کتنا پریشان ہوگا اس کا کسی کو اندازہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت حکومت کو بھوکوں کا پیٹ بھرنا چاہیے، رام مندر کے نام پر انتخابات کی تیاری کرنا درست نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details