اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنارس: یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات میں این ایس یو آئی سبھی عہدوں پر فاتح - طلباء یونین انتخابات

سمپوڑا نند سنسکرت یونیورسٹی کے طلبہ یونین الیکشن میں این ایس یو آئی نے اے بی وی پی کے سبھی امیدواروں کو شکست دیکر سبھی عہدوں پر فتح حاصل کی۔

بنارس: یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات میں این ایس یو آئی سبھی عہدوں پر فاتح
بنارس: یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات میں این ایس یو آئی سبھی عہدوں پر فاتح

By

Published : Apr 12, 2021, 11:45 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس میں اے بی وی پی کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایم ایل سی انتخابات کی دونوں نشستوں پر بی جے پی کی ہار کے بعد مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ یونیورسٹی کے طلباء یونین انتخابات میں بھی بی جے پی کے طلباء ونگ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اب سمپوڑا نند سنسکرت یونیورسٹی کے طلباء یونین انتخابات میں سبھی عہدوں پر این ایس یو آئی کے امیدواروں کو فتح حاصل ہوئی ہے۔

کانگریس پارٹی کے طلباء ونگ این ایس یو آئی سے صدر کے عہدے پر کرشن موہن شکلا نے 442 ووٹ حاصل کرکے اے بی وی پی کے امیدوار کو 136 ووٹوں سے شکست دی۔ نائب صدر کے عہدے پر این ایس یو آئی سے اجے دوبے نے 411 ووٹ حاصل کرکے اے بی پی کے چند مولی تیواری کو 68 ووٹوں سے شکست دے دی۔

اسی طرح سیکریٹری کے عہدے پر شیوم چوبے نے 485 ووٹ حاصل کر اے بی وی پی کے گوری شنکر گنلے کو 219 ووٹوں سے شکست دے دی۔ لائبریری سیکریٹری کے عہدے پر این ایس یو آئی کے اشوتوش کمار مشرا نے 415 ووٹ لیکر اے بی وی پی کے ویوکانند کو 77 ووٹوں سے شکست دے دی۔

یونیورسٹی میں طلبہ یونین انتخابات صبح 9 بجے سے پولنگ شروع ہوکر دوپہر ایک بجے تک پچاس فیصد پولنگ ہوئی طلبہ یونین انتخابات میں مختلف عہدوں کے لیے 16امیدوار میدان میں تھے۔ ضلع انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے اس دوران کل شام کو این ایس یو آئی کے امیدوار پر حملہ بھی ہوچکا تھا جس کی شکایت بنارس کے تھانہ چیت گنج میں درج کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details