اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنارس: مسلسل بارش سے متعدد علاقے زیرِ آب، اجے کمار للو نے کیا دورہ - بنارس کے مختلف علاقوں کا دورہ

بنارس میں ایک طرف جہاں مسلسل بارش سے عوام نے گرمی سے راحت لی ہے وہیں، دوسری طرف بیشتر علاقوں میں کثیر مقدار میں پانی جمع ہو گیا ہے، جس سے متعدد راستے بند ہیں، عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Ajay Kumar Lulu visited
اجے کمار للو نے کیا دورہ

By

Published : Jun 17, 2021, 10:44 PM IST

بنارس میں مسلسل کئی گھنٹے بارش ہونے کی وجہ سے متعدد علاقے زیر آب ہیں وہیں میونسپل کارپوریشن کی لاپرواہی بھی سامنے آئی ہے. وقت پر ترقیاتی کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی جمع ہے اور عوامی زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے.

ویڈیو

اسی دوران آج کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے بھی بنارس کا دورہ کیا، جس میں انہوں نے تاجر اور دیگر شہر کے ذمہ داروں سے بات چیت کی۔ انہوں نے دورے کے بعد وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس کا یہ حال ہے تو اتر پردیش کے دیگر اضلاع کا کیا حال ہوگا؟ ترقی کے نام پر عوام کو دھوکا دیا گیا ہے۔ صرف فوٹو میں بنارس بنارس ہے۔ آج بارش ہوئی ہے تو متعدد علاقوں میں گاڑیاں بہہ رہی ہیں، وہیں بیشتر علاقوں میں کثیر مقدار میں پانی جمع ہے۔ لوگوں کا آنا جانا بھی متاثر ہے. انہوں نے کہا کہ اگر ترقی کا یہی گجرات ماڈل ہے تو اترپردیش کو گجرات ماڈل نہیں چاہیے۔

اجے کمار للو نے کیا دورہ

اجے کمار للو نے بنارس کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اس کے بعد پارٹی کے اعلی عہدے داروں کے ساتھ بھی بات چیت کی. امید کی جارہی ہے کہ آنے والا اسمبلی انتخابات 2022 کی تیاریوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ہے.

اس موقع پر کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اجے رائے، راگویندر چوبے، راجیشور پاٹل، شفق عباس سمیت متعدد عہدے دار موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details