اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنارس: چہلم کا جلوس مختلف علاقوں میں نکالا گیا - مولانا زائر حسن ایمانی

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں چہلم کا جلوس نکالا گیا۔ دوسی پورہ کے مختلف امام بارگاہوں میں محفل کا انعقاد ہوا نوحہ خوانی کی گئی اور غمِ حسین میں سینہ زنی کی گئی۔

Banaras: Chehalum procession taken out in various areas
بنارس: چہلم کا جلوس مختلف علاقوں میں نکالا گیا

By

Published : Oct 7, 2020, 10:02 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مولانا زائر حسن ایمانی نے کہا کہ حضرت امام حسین کے چہلم کو رواں برس بڑے پیمانے پر نہیں منعقد کیا گیا کیوں کہ کورونا وائرس سے بھی بچنا ہے اور حکومت کی گائیڈ لائینز پر عمل عمل بھی کرنا ہے۔

ویڈیو

اہل بیت اطہار سے عقیدت رکھنے والے شیعان علی علیہ السلام نے اپنی عقیدت کا اظہار کیا ہے اور مجالس کا اہتمام کیا ہے، جس میں ذکر حسین، ذکر شہداء کربلا کیا گیا اور حضرت امام حسین نے نوع انسانی کا جو پیغام دیا ہے اسے عام کرنے کی ضرورت ہے۔ آج کی مجلس اسی موضوع پر تھی۔

چہلم کا جلوس مختلف علاقوں میں نکالا گیا

بنارس میں شیعہ طبقہ دو دن چہلم کا اہتمام کرتے ہیں جس میں مجلس نوحہ خوانی جلوس کا اہتمام کرتے ہیں۔ کچھ علاقوں میں تعزیہ داری بھی کی جاتی ہے۔

چہلم کا جلوس مختلف علاقوں میں نکالا گیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details