مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے نائب صدر آصف نظام الدین صدیقی نے کہا کہ'قرآن میں انسانیت کی بقا کے لیے ہی ساری آیتیں نازل کی گئی ہیں جو پوے عالم کے لیے رحمت ہیں۔ قرآن نے خواتین کو جو عزت و حقوق دیئے ہیں اس کی مثال اور کسی مذاہب میں نہیں ملتی ہے۔'
آصف نظام الدین صدیقی نے کہا کہ وسیم رضوی نے عدالت میں عرضی داخل کر 26 آیات حذف کرنے کا جو مطالبہ کیا ہے اس کا مقصد اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے اور اسلام دشمنوں کو خوش کر کے ان کی ہمدردی حاصل کرنا ہے، جو قابل مذمت و لائق سزا ہے۔
مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے نائب صدر آصف نظام الدین صدیقی نے ایک جاری بیان میں وسیم رضوی کی حرکت کو جاہلانہ قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
مسٹر صدیقی نے کہا کہ 'وسیم رضوی کا مذہب اسلام سے دور دور تک کوئی رشتہ نہیں ہے، وہ صرف اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اشتعال انگیز حرکت کررہا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ وہ عوام و حکومت کا ذہن موڑنے کے لیے اسلام مخالف بیان دے رہا ہے جو قرآن مجید کا اعلان ہے کہ ایک شخص کا ناحق قتل ہونے سے بچانا ساری انسانیت کو بچانے کی مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'قرآن کا فرمان ہے کہ کسی جان کو جسے اللہ نے محترم بنایا ہے اس کو ہلاک نہ کرو مگر حق کے ساتھ انسانی جان کے احترام کا درس جس کتاب نے سب سے زیادہ دیا ہے، اس کی آیات کیسے دہشت گردی کا درس دے سکتی ہیں؟