کوویڈ 19 کے خدشے کے مدنظر بنارس میں علماء نے متفقہ طور پر مسجد کے بجائے گھر پر نماز ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
ایک جانب جہاں کورنا وائرس پھیلنے سے روکنے کے لیے حکومت مختلف اقدامات کر رہی ہے اور گزشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی نے پورے بھارت کو 21 دنوں تک لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا وہیں دوسری جانب مذہبی رہنما بھی اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور خاص طور پر مسلم سماج سے عبادات کے سلسلے میں مختلف اپیل بھی کر رہے ہیں۔
اس سلسلے میں بنارس کے علماء نے بھی متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ دو تین افراد کے علاوہ مسجد میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے نہ جائیں اپنے گھروں میں نماز پڑھیں اور نماز جمعہ میں بھی کم سے کم افراد مسجد جائیں۔