ریاست اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے 24ویں تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی 2020 کردار و شخصیت سازی کے ساتھ ساتھ ملک کو ترقی یافتہ قوم کے زمرے میں کھڑا کرنے میں معاون ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پھول کی طرح خوبیوں کے ساتھ ساتھ نرم خو بنیں۔
انہوں نے اطفال شادی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی مخالفت گھر کے اراکین سے شروع ہو اور ایسے تقریب میں نہ شامل ہوں، نہ ہی لوگوں کو شامل ہونے دیں۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی و انٹر کالج کے ٹیچرز ٹی بی سے پاک سماج کے لیے آگے آئیں، ایک ٹیچر ایک بچے کو گود لیں تبھی ٹی بی کا مکمل طور سے خاتمہ ہوگا، انہوں نے آنگن واڑی مراکز کی مدد پر بھی زور دیا۔
گورنر نے خواتین کے خلاف مظالم اور تشدد پر سنگین سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ خاتون ماں ہے، بہن ہے، بیوی ہے، بھابھی ہے، وہ ہی نسلیں آگے بڑھاتی ہے، انہوں نے سماج میں تبدیلی کے لیے خواتین سے بھی اپنی سوچ تبدیل کرنے کی اپیل کی۔