ریاست اترپریش کے مشرقی پاورلوم صنعتی شہر مئو کے تمام پولیس سٹیشنز کو سنیٹائز کیا جا رہا ہے، تاہم لاک ڈاؤن 4.0 کے بعد آمد و رفت میں اضافے کے پیش نطر یہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ لاک ڈاؤن 4.0 کے بعد شاہراہوں اور سرکاری عمارتوں میں آمدورفت میں اضافے ہوگیا ہے، اور پولیس سٹیشنز کو اس لیے سینیٹائز کیا گیا ہے کہ مہلک وبا کو کوروناوائرس کو پھیلنے سے بچایا جاسکے۔
مئو کے تمام پولیس سٹیشنز کو سنیٹائز کیا گیا ایسا مانا جاتا ہے کہ دیگر سرکاری دفاتر کے مقابلے پولیس سٹیشنز میں عام طور پر زیادہ آمد و رفت رہتی ہے، اسی لیے بلدیہ کے اہلکار سنیٹائزیشن کا کام پوری سنجیدگی سے انجام دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پولیس سٹیشن کی عمارت کے اندر اور باہر دونوں جانب کا حصہ سنیٹائز کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ ملک کے کئی شہروں میں پولیس اہلکاروں کی رپورٹ کرونا پازیٹو پائے جانے سے سرکاری عملہ بے حد محتاط ہوگیا ہے۔