اردو

urdu

ETV Bharat / city

اسد الدین اویسی کی جونپورآمد متوقع

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسد الدین اویسی کی جونپورآمد کی خبر سے کارکنان میں خوشی کی لہر ہے۔

By

Published : Jan 7, 2021, 4:23 PM IST

Updated : Jan 7, 2021, 4:42 PM IST

owisi visit to Uttar parades
ایم آئی ایم کے قومی صدر کی جونپورآمد متوقع

اتر پردیش کے ضلع جونپور میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنوں میں پارٹی کے قومی صدر اسد الدین اویسی کی آمد کی خبر موصول ہوتے ہی خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

در اصل آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر و رکن پارلیمان اسد الدین اویسی آئندہ دو چار دنوں کے اندر اتر پردیش کے مشرقی اضلاع بنارس، اعظم گڑھ، جونپور وغیرہ کے دورے پر آنے والے ہیں۔ وہیں، ضلع جونپور میں بھی آمد کی خبر سے پارٹی کے کارکنوں کے اندر کافی جوش و خروش نظر آرہا ہے جبکہ ابھی تک قومی صدر کی آمد کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ضلع جونپور یونٹ کے صدر عمران بنٹی نے بتایا کہ 'بیرسٹر اسد الدین اویسی کی محبت پورے ملک کے غیور عوام کے اندر ہے اور جہاں تک بات ہے شیراز ہند جونپور کی، تو یہاں ان کی آمد ہم سبھی کے لئے باعث فخر ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہم پارٹی کے کارکن ہیں اور وہ ہمارے قائد ہیں اس لئے وہ اپنے کارکنوں سے ملاقات کے لیے آ سکتے ہیں لیکن ابھی اس کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔'

چند برس قبل بھی ان کے جونپور آمد کی خبر تھی؟ اس سوال پر انہوں نے کہا کہ قومی صدر کو اعظم گڑھ آنا تھا، اس کے بعد جونپور کے پارٹی دفتر کا افتتاح کرنا تھا مگر اس وقت اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کی حکومت تھی اور ملائم سنگھ یادو ضلع اعظم گڑھ سے رکن پارلیمان تھے، سماج وادی پارٹی نے انہیں نہیں آنے دیا اور اعظم گڑھ سے پہلے ہی ان کے قافلے کو روک دیا گیا۔

ایم آئی ایم کے قومی صدر کی جونپورآمد متوقع


مزید پڑھیں:کورونا ویکسین سنگھ کے دفتر میں نہیں بنی: پونیا


انہوں نے مزید کہا کہ ان کے قافلے کو روکنے کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں کارکنان دفتر پر جمع ہو گئے تھے کیونکہ یہ محبت ہے اور اس محبت کو چاہے سماج وادی پارٹی ہو یا بی جے پی، کبھی ختم نہیں کر سکتی۔

Last Updated : Jan 7, 2021, 4:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details