اس سلسلے میں ضلع کے رکن پارلیمان نے 2 دن قبل وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا تھا، لیکن اس معاملے میں کوئی کارروائی نہ ہونے کی صورت میں انہوں نے یوگی حکومت کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔اس تعلق سے افضال انصاری نے ایک پی آئی ایل دائر کر عدالت سے اپیل کی ہے۔
افضال انصاری یوگی حکومت کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع - yugi government
ریاست اترپردیش کے ضلع غازی پور میں رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے دوران مقامی انتظامیہ کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
یوگی حکومت کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع
ذرائع کے مطابق اس مقدمے کے متعلق افضال انصاری کا ایک آڈیو بھی تیزی سے وائرل ہورہا ہے، جس میں افضال انصاری منصور نامی شخص سے بات کررہے ہیں کہ 'جمعرات کو چیف جسٹس کی عدالت میں ڈویژن بینچ پر پی آئی ایل کی سماعت ہوگی۔ اس پی آئی ایل کو پہلے نمبر پر سماعت کے لئے پیش کیا جائے گا۔ انشاء اللہ تعالی کچھ بہتر ہی ہوگا۔'