بنارس پولیس کی کارروائی مختار انصاری گینگ کے خلاف تیز ہو رہی ہے اس ضمن میں پولیس نے لگاتار کارروائی کرتے ہوئے مختار انصاری سے وابستہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ مختار انصاری کی جائداد سے متعلق بھی پولیس نے کارروائی کی ہے۔ پولیس نے مختار کے اہم ساتھی معراج کے بھتیجے پرویز احمد کو کینٹ پولیس اسٹیشن سے گرفتار کیا۔
پولیس کا الزام ہے کہ پرویز احمد مختار گینگ کی معاونت کرتا تھا اور اسکو پناہ دیتا تھا، اس سے قبل ہفتہ کے روز جیت پورہ پولیس نے معراج کے بھائی سراج احمد کو بھی گرفتار کیا تھا۔