اردو

urdu

ETV Bharat / city

بی ایچ یو سے غائب طالب علم کے معاملے میں 5پولیس کے خلاف کاروائی

ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی کے بنارس ہندو یونیورسٹی(بی ایچ یو) کے ایک طالب علم کی گمشدگی کی جانچ معاملے میں ساڑھے چھ مہینے سے لاپرواہی برتنے کے الزام میں دو سب انسپکٹر سمیت پانچ پولیس اہلکار کو لائن حاضر کردیا گیا ہے اور جانچ ٹیم تشکیل دے کر لاپتہ طالب علم کی تلاش شروع کرائی گئی ہے۔

action against five policemen in case of missing student from BHU
بی ایچ یو سے غائب طالب علم کے معاملے میں 5پولیس کے خلاف کاروائی

By

Published : Sep 3, 2020, 4:46 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ 12فروری سے لاپتہ بی ایچ یو طالب علم شیو کمار ترویدی کی جانچ معاملے میں ضلع میں لنکا تھانے کے سب انسپکٹر پردیو مرمنی ترپاٹھی اور کنور سنگھ کے علاوہ سپاہی اوم پرکاش سنگھ،شیلندر کمار سنگھ اور وجے کمار یادو کو محکمہ جاتی جانچ میں قصور وار پائے جانے کے بعد بدھ کی رات لائن حاضر کرنے کی کاروائی کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ معاملہ سامنے آنے کے بعد سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امت پاٹھک نے اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(کرائم) کو جانچ کی ذمہ داری دی تھی، ان کی رپورٹ کی بنیاد پر گمشدگی کے لیے دی گئی تحریر کو نظر انداز کیے جانے کا خاطی پائے جانے والے متعلق لنکا تھانے کے پانچوں پولیس اہلکار کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش میں پنا ضلع کے برج پور تھانے کے بڈگری کھرد گاؤں باشندہ شیو کمار(22) کے والد پردیپ کمار ترویدی نے گذشتہ 16فروری کو اس ضمن میں لنکا تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی، لیکن ان کا الزام ہے کہ پولیس نے اب تک اس معاملے میں کوئی کاروائی نہیں کی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں پولیس اہلکار کو لائن حاضر کرنے کی کاروائی کے علاوہ ایک جانچ ٹیم بھی تشکیل دے کر جانچ شروع کردی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details