اردو

urdu

ETV Bharat / city

مئو ضلع میں ہولی پر آپسی یکجہتی کی شاندارمثال - آپسی میل جول اور بھائی چارگی

ہر برس ہولی کے موقع پر مئو ضلع کے گھوسی قصبہ میں یکجہتی کی شاندار مثال پیش کی جاتی رہی ہے۔ مختلف مذاہب کے ماننے والے اس موقع پر پھولوں کی ہولی کھیلتے ہیں۔ جس کا مقصد مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کے ارادوں کو پیار سے ناکام بنانا ہے۔

مئو ضلع میں ہولی پرآپسی یکجہتی کی شاندارمثال
مئو ضلع میں ہولی پرآپسی یکجہتی کی شاندارمثال

By

Published : Mar 29, 2021, 7:43 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کے گھو سی قصبہ میں سنگھرش سمیتی کے زیر اہتمام مذہبی منافرت کو ختم کرنے کے لیے پھولوں کی ہولی کا انعقاد کیا جاتاہے۔ گزشتہ کئی برسوںسے آپسی ہم آہنگی کی استوار کرنے کی مسلسل کوشش جاری ہے۔ لوگ سڑکوں پر جلوس کی شکل میں نکلتے ہیں۔

مئو ضلع میں ہولی پر آپسی یکجہتی کی شاندارمثال

ایک دوسرے پر پھولوں کی بارش کرتے ہیں۔ آپسی میل جول اور بھائی چارگی کی مثال پیش کی جاتی ہے۔ پھولوں کی ہولی کے دوران ہندو مسلم و دیگر مذاہب کے ذمہ دار افراد عوام سے اتحاد کی اپیل کرتے نظر آتے ہیں۔


اس موقع پر شعرا امن اور شانتی کے گیت پیش کرتے ہیں۔ گھوسی سنگھرش سمیتی کے سرپرست عبد المنان خان کے مطابق یہ موقع مذاہب کے درمیان محبت کو مضبوط کرنے کا ہوتا ہے۔ پھولوں کی ہولی کا جلوس مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا مہاتما گاندھی کے مجسمے پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details