اردو

urdu

ETV Bharat / city

کیمیکل کمپنی میں لگی آگ پر قابو

گجرات کے ضلع بھروچ کے دھیج میرین علاقے میں ایک کیمیکل کمپنی میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ اس واقعہ میں نو افراد ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

کیمیکل کمپنی میں لگی آگ پر قابو
کیمیکل کمپنی میں لگی آگ پر قابو

By

Published : Jun 5, 2020, 5:13 AM IST

پولیس انسپکٹر وی ایل گاگیا نے جمعرات کے روز کہا کہ دھیج جی آئی ڈی سی میں مقیم یشسوی رسائن پرائیویٹ لمیٹڈ کے ری ایکٹر میں اچانک دھماکہ ہوجانے سے آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں اب تک نو لوگوں کی جانیں جاچکی ہیں-

اور دیگر50 جھلسے ہوئے افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

مرنے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔محکمہ فائر فائر کے اہلکار نے بتایا کہ کڑی مشقت کے بعد آج آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

لیکن فائر بریگیڈ کے ملازمین ابھی بھی دھواں ہٹانے میں مصروف ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details