ریاست مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر اجین میں عاشورہ کے موقع پر پولیس نے ناگوار نعرے لگانے کے معاملے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے میں قاضیٔ شہر شفیق الرحمٰن نے کہا ہے کہ ویڈیو کی فارنسک جانچ کی جانی چاہیے۔ اگر کوئی قصوروار ہیں تو اسے سخت سزا ملنی چاہیے۔
جانکاری کے مطابق جب عاشورہ کی رات کو لوگ تعزیہ داری کی زیارت کے لیے جمع ہوئے تو لوگ جم کر نعرے بازی کرنے لگے۔ جس کی اطلاع کسی نے پولیس کو دی کہ یہاں ناگوار نعرے بازی بھی کی جارہی ہے جس پر پولیس نے معاملہ درج کرکے کچھ لوگوں کو گرفتار کرلیا جس کا ویڈیو اب بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔