ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع مالوہ کے مہاکال مندر سے گرفت میں آئے انعامی بدمعاش وکاس دوبے کو اجین پولیس نے یوپی پولیس کوسو نپ دیا ہے۔
اجین: مفرور مجرم وکاس دوبے گرفتار آپ کو بتا دیں کہ وکاس دوبے گزشتہ دنوں کئی پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر فرار ہو گیا تھا جس کے بعد پولیس مسلسل اس کی تلاش میں تھی۔
اجین: مفرور مجرم وکاس دوبے گرفتار مندر کے سیکورٹی گارڈز نے وکاس دوبے کو پکڑ کر پولیس کو اطلاع دی، اجین پولیس نے مجرم وکاس دوبے سے متعلق کاغذی کاروائی کی اور یوپی پولیس کو سونپ دیا۔
مزید پڑھیں:
پریس کانفرنس میں اجین ایس پی نے بتایا کہ صبح وکاس دوبے مہاکال مندر میں درشن کرنے آیا تھا جسے مندر کی سیکورٹی نے پہچان لیا اور پولیس کو اطلاع کر دی جس کے بعد ہم نے اسے پکڑ کر تصدیق کی اور یوپی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔