ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اوجین میں اتوار کی صبح ایک بس کے پلٹنے سے 2 مزدور ہلاک اور 36 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس انسپکٹر پردیپ سنگھ راجپوت نے بتایا "یہ حادثہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے 20 کلومیٹر دور کیتھا پولیس اسٹیشن کی حدود کے تحت صبح 3:50 بجے پیش آیا۔"
عہدیدار نے بتایا "یہ مزدور اتر پردیش کے اٹاوا سے تعلق رکھنے والا ہے اور ایک ٹھیکیدار سے ملاقات کرکے احمد آباد جارہے تھے۔"