اردو

urdu

ETV Bharat / city

سماجی فاصلے پر عمل نہ کرنے پر تنخواہ روکنے کی ہدایت - withhold salary

ریاست مدھیہ پردیش کے اجین میں ضلع انتظامیہ نے سماجی فاصلے پر عمل نہ کرنے پر ضلع کوآپریٹو مرکزی بینک کے برانچ منیجر کی تنخواہ روکنے کی ہدایت دی ہے۔

سماجی فاصلے پر عمل نہ کرنے پر تنخواہ روکنے کی ہدایت
سماجی فاصلے پر عمل نہ کرنے پر تنخواہ روکنے کی ہدایت

By

Published : May 20, 2020, 8:53 PM IST

مدھیہ پردیش کے اجین میں ضلع انتظامیہ نے شہر کی ایک ضلع کوآپریٹو مرکزی بینک میں سماجی فاصلے کے اصولوں پر عمل نہ کرنے پر برانچ منیجر کی سات دن کی تنخواہ روکنے کی ہدایت دی ہے۔

سرکاری اطلاع کے مطابق کلکٹر آشیش سنگھ نے اس معاملے میں شکایت موصول ہونے پر تحقیقات کی ہدایت دی۔

تحقیقات میں معاملہ صحیح پائے جانے پر ڈسٹرکٹ کوآپریٹو مرکزی بینک کی شاخ چمن گنج منڈی میں تعینات برانچ منیجر کی سات دن کی تنخواہ روکنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ساتھ ساتھ اس طرح کے واقعے کی تکرار نہ ہونے کے لئے خبردار کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details