مدھیہ پردیش کے اجین میں چائنیز مانجے سے لڑکی کی موت Death of a Girl From Chinese Manjha کے بعد اقلیتی فرقہ کے ایک مانجھا فروش کے تین منزلہ مکان اور دو افراد کی دکانیں منہدم کیے جانے کے معاملے میں بھوپال مرکزی حلقے سے کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود نے اجین انتظامیہ کی کارروائی پر سوال اٹھایا ہے۔
وزیر داخلہ نروتم مشرا نے اس سلسلے میں ایک بار پھر خبردار کیا کہ مدھیہ پردیش میں اگر کوئی چائنیز مانجھا بیچتا پایا جائے گا تو اس پر اجین جیسی ہی کاروائی کی جائے گی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت پہلے سے ہی چائنیز مانجھے پر پابندی لگا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں یہ وارننگ دی جا رہی ہے کہ اگر کوئی بھی چائنیز مانجھا بیچتا ہوا پایا گیا تو اس پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔
اجین میں جس طرح سے چائنیز مانجھے کی وجہ سے لڑکی کی موت ہوئی۔ اس پر کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود Arif Masood on Chinese Manjha نے افسوس ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے اس واقعہ کو لے کر کی گئی کارروائی کو امتیازی اور غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔