مدھیہ پردیش کے اجین ضلع میں کوویڈ -19 کے 23 نئے معاملے آنے کے بعد اب ان کی تعداد بڑھکر 1473 ہوگئی جبکہ ان میں سے 1217 مریض علاج کے بعد ٹھیک ہوکر گھر پہنچ چکے ہیں۔
اجین: کوویڈ-19 کے 23 نئے معاملے
ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ مدھیہ پردیش بھی اس سے باقی نہیں ہے۔ یہاں پر بھی کورونا متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔
ujjain
چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر نے کل رات جاری ہیلتھ بلیٹن نے بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹے میں 1004 حاصل نمونوں میں سے 23 کورونا پازیٹو متاثر پائے گئے۔
ان میں سے 16 اجین کے اور ماہد پور تحصیل کے چار، بڑنگر، ترانہ اور گھٹیا کا ایک مریض ہے۔ اس طرح ضلع میں ابھی تک 1473 پازیٹو متاثر پائے گئے۔ اس عالمی وبا سے ضلع میں ابھی تک مرنے والوں کی تعداد 76 ہے اور 195 مریضوں کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ ضلع میں ابھی تک 59 ہزار 96 لوگوں کے نمونے لئے جاچکے ہیں۔