مدھیہ پردیش کے ضلع اجین میں کورونا وائرس کے 13 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1237 ہوگئی ہے جبکہ ان میں سے 1024 افراد صحت یاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں۔
چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے گذشتہ رات جاری کردہ ہیلتھ بلیٹن میں بتایا گیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موصول ہوئے 722 نمونوں میں سے 13 کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔