بتادیں کہ ادھم پور کے ستانی علاقے میں جمعرات کو ایک کار اور ایک ٹریکٹر کے درمیان زوردار ٹکر ہونے کی وجہ سے سمیر احمد راتھر ولد ثنا واللہ راتھر ساکن بانڈی پورہ اپنے ایک دوست سمیت زخمی ہوا تھا۔
سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا نوجوان ہلاک
جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں جمعرات کو ایک سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والا 22 سالہ نوجوان جمعہ کی رات دیر گئے جموں کے ایک ہسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا۔
سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا نوجوان ہلاک
ذرائع نے بتایا کہ سمیر احمد جمعہ کی رات دیر گئے جموں کے ایک ہسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا۔
انہوں نے بتایا کہ مہلوک کی لاش کو طبی وقانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لواحقین کے سپرد کیا گیا ہے