احتجاج میں کانگریس پارٹی کے تمام یوتھ لیڈران اور ورکرس بس اسٹینڈ کشتواڑ میں بڑھتی مہنگائی کے مسئلے پر مرکزی حکومت کے خلاف زور دار احتجاج کیا۔
اس دوران کشتواڑ بس اسٹینڈ قومی شاہرہ پر آمد و رفت ٹھپ رہی، جس کی وجہ سے کشتواڑ میں پولیس موقع پر پہنچ کر بلا اجازت احتجاج پر یوتھ لیڈران کو پولیس تھانہ کشتواڑ حراست میں لیا، بعد میں پولیس نے انہیں چھوڑ دیا۔
اس دوران نمائندہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کے ترجمان جہاں زیب سیروال نے کہا کہ "کشتواڑ پولیس بی جے پی کے اشاروں پر کام کر رہی ہے"
یوتھ کانگریس کا بڑھتی مہنگائی پر مرکز کے خلاف احتجاج انہوں نے مزید کہا کہ" مرکز سرکار کی ناکامی کی وجہ سے مہنگائی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے" ۔
جہاں زیب سیروال کا مزید کہنا ہے کہ" ایک طرف ملک کورونا وبا سے پریشان ہے اور دوسری طرف بی جے پی حکومت اپنا دب دبا بنا رہی ہے جو کہ غریب عوام کے لیے پریشان کن ہے" ۔