ریڈ کراس کے بانی جان ہینری ڈونیٹ کی یوم پیدائش کے موقع پر ضلع ریڈ کراس سوسائٹی کے زیر اہتمام مختلف ثقافتی پروگرامز کا انعقاد عمل میں آیا۔
ادھم پور میں 'ریڈ کراس' ڈے منایا گیا
ریاست جموں و کشمیر کے ادھم پور میں ریڈ کراس کے بانی جان ہینری ڈونیٹ کے کارناموں کی یاد میں انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
ادھم پور میں 'ریڈ کراس' ڈے منایا گیا
اس پروگرام میں مباحثہ، بیداری جیسے مختلف پروگرام منعقد کئے گئے، جس میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر گرویندر سنگھ نے صدارت کے فرائض انجام دئے۔
ضلع ادھم پور کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ریڈ کراس سوسائٹی وی پی شرما سمیت ثنا خان اور ضلع کے کئی نامور افسران موجود تھے۔