جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کے سینیئر رہنما غلام نبی آزاد نے آج ادھم پور کا دورہ Ghulam Nabi Azad in Udhampur کر کے عیسائی برادری کے ساتھ کرسمس منایا۔ اس دوران انھوں نے عیسائی برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے ملک کو وبا سے محفوظ رکھنے کے لیے دعا کی اپیل کی۔
وہیں انہوں نے جموں و کشمیر کے لیے تجویز کردہ نئی حد بندی Delimitation in Jammu and Kashmir کے ڈرافٹ پر کہا کہ ہم پہلے دن سے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور جب ہماری آل پارٹی میٹنگ حکومت کے ساتھ ہوئی تھی تو ہم نے اس میں سرکار سے اسٹیٹ اور الیکشن کا مطالبہ کیا تو حکومت نے اسے تسلیم کر لیا تھا لیکن ہم اس میں پہلے انتخاب، پھر حد بندی کرنے کی شرط رکھی تھی جسے حکومت نے تسلیم نہیں کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم ابھی بھی یہی چاہتے ہیں کہ پہلے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دیا جائے، پھر الیکشن کرائے جائیں۔