اردو

urdu

ETV Bharat / city

ادھم پور میں خطرناک سڑک حادثہ، ایک کی موت - جموں و سرینگر قومی شاہراہ 44

جموں و سرینگر قومی شاہراہ 44 پر ٹیمپو اور ٹرک کے درمیان تصادم ہونے سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ہے، جبکہ اس حادثے میں 8 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔

ادھم پور میں خطرناک سڑک حادثہ، ایک کی موت
ادھم پور میں خطرناک سڑک حادثہ، ایک کی موت

By

Published : Oct 11, 2021, 5:07 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں ایک خطرناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ہے، جبکہ 8 زخمی ہیں ۔جموں و سرینگر قومی شاہراہ 44 پر یہ حادثہ رونما ہوا ہے۔

اطلاع کے مطابق ایک ٹیمپو جموں سے رامبن کی جانب جا رہی تھی۔ اس دوران ٹیمپو راٹھیان علاقے میں کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، جس میں سوار آٹھ لوگ شدید طور سے زخمی ہوگئے اور ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو فورا علاج کے لیے ضلع ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ وہیں حادثے کی وجہ ڈرائیور کو نیند آنا بتایا جارہا ہے۔

پولیس نے معاملہ درج کر مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر اکثر آئے دن سڑک حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ادھمپور سے کشمیر کی جانب جانے والے ٹرکوں کو روکا جاتا ہے، جس وجہ سے دونوں طرف سے سڑکوں پر جام لگ جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details