ادھمپور میں گرمی بڑھتے ہی لوگوں کو پانی اور بجلی کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی کو لے کر میاں باغ کے رہائشیوں نے دھار شاہراہ کو بند کرکے ضلع انتظامیہ اور محکمۂ بجلی کے خلاف احتجاج کیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے بجلی کو لے کر وہ پریشان ہیں۔ کئی مرتبہ محکمہ کے چکر لگائے ہیں لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ اب گرمی بڑھنے سے پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے۔