مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شہر کے سبھاش اسٹیڈیم میں کبڈی، والی بال اور کھو کھو کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ضلع سطح کے اس انٹر زونل مقابلے میں دوسرے روز لڑکوں کے ٹیموں کے درمیان میچیز کھیلے گئے۔ جس میں ضلع کے مختلف 10 زونز کے تقریباً چار سو کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
اس دوران انڈر 14 والی بال کے میچ میں بابے زون نے گھورڈی زون کو 2-0 کے فرق سے شکست دی۔ جبکہ انڈر 17 کے میچ میں جب زون نے کولونتا زون کو 2-0 سے شکست دی۔
اس کے علاوہ کھو کھو کے انڈر 17 میچ میں چنانی زون نے ادھم پور زون کو 7-4 سے شکست دی۔ جبکہ انڈر 14 کے میچ میں چنانی زون نے بابے زون کو 6-5 سے شکست دی۔