یہ واقعہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے مانول چیک پوائنٹ پر پیش آیا ہے، ادھمپور پولیس کے اعلی افسران کو جب اس معاملے کا علم ہوا تو اس معاملے میں فوری طور پر کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا۔
ادھمپور۔ ریاسی رینج کے ڈی آئی جی سجیت کمار نے فوری طور پر دونوں اہلکاروں کو ملازمت سے معطل کرنے کا حکم دے دیا۔
رشوت لینے والے دو ایس پی او معطل اطلاعات کے مطابق اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) کے خلاف بھی محکمہ جاتی انکوائری کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
ادھمپور۔ریاسی رینج کے ڈی آئی جی سجیت کمار نے کہا کہ انھوں نے ناکہ میں داخلے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کررہی ویڈیو کو بھی سنجیدگی سے لیا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔