ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / city

Srinagar-Jammu National Highway Closed: سری نگر- جموں قومی شاہراہ ایک بار پھر بند - landslide on Jammu - Srinagar Traffic halted

ضلع ادھم پور کے سمرولی کے قریب سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر مٹی کا تودا کھسک آنے کے باعث پیر کے روز ٹریفک کی نقل و حمل ایک بار پھر بند کر دی گئی ہے۔ landslide on Jammu - Srinagar Traffic halted

سری نگر- جموں قومی شاہراہ ایک بار پھر بند
سری نگر- جموں قومی شاہراہ ایک بار پھر بند
author img

By

Published : Feb 28, 2022, 3:16 PM IST

وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ضلع ادھم پور کے سمرولی علاقے کے قریب بھاری بھر کم مٹی کا تودا کھسک آنے کے باعث پیر کے روز ٹریفک کی نقل و حمل ایک بار پھر بند کر دی گئی۔ Srinagar-Jammu National Highway Closed

تاہم متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ پر ملبے کو ہٹانے کے لیے مشینری اور نفری کو کام پر لگا دیا گیا تاکہ کم سے کم وقت میں ٹریفک کی آمد و رفت کو بحال کیا جاسکے۔ landslide on Jammu - Srinagar National Highway

سری نگر- جموں قومی شاہراہ ایک بار پھر بند

ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے کہا کہ سری نگر ۔ جموں قومی شاہراہ پر سمرولی اودھم پور علاقے میں بھاری بھر کم مٹی کا تودا کھسک آیا ہے جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ شاہراہ پر ملبہ ہٹانے سے پہلے سفر کرنے سے اجتناب کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ 'شاہراہ سے ملبہ ہٹانے کے لئے مشینری اور نفری کو کام پر لگا دیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال کیا جا سکے۔'

23 فروری کو ہونے والی بھاری برف باری کے بعد سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر کئی بار ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی۔

یہ بھی پڑھیں: Traffic Resumes on Jammu-Srinagar Highway: سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

ادھر وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ مسلسل بند ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details