ضلع انتظامیہ اودھم پور کے ذریعہ سبھاش اسٹیڈیم میں جموں و کشمیر اسٹیٹ اسپورٹس کونسل کے اشتراک سے 17 سال (لڑکے اور لڑکیاں) زمرے کے تحت ضلع کے مختلف بلاکس سے تعلق رکھنے والے افراد کو تربیت دی گئی۔
ادھم پور: 'کھیلو انڈیا' کے تحت کوچنگ کیمپ منعقد - کوچنگ کیمپ کا انعقاد
جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مختلف اسپورٹس اور گیمز میں 'کھیلو انڈیا' کے تحت خصوصی کوچنگ کیمپ آج سے شروع ہوا۔

'کھیلو انڈیا' کے تحت کوچنگ کیمپ کا انعقاد
'کھیلو انڈیا' کے تحت کوچنگ کیمپ کا انعقاد
ادھم پور کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے تربیتی کیمپ کا افتتاح کیا جبکہ ادھم پور کے ایس ایس پی راجیو پانڈے بھی ادھم پور ضلع کے کھیلوں کے افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھے۔