اردو

urdu

ETV Bharat / city

ادھموپور: مہاشیوراتری کا تہوار دھوم دھام سے منایا جارہا ہے - دیویکا تٹ

ملک بھر کی طرح جموں و کشمیر میں بھی مہاشیوراتری کا تہوار مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

Shivratri celebrated at Udhampur
ادھموپور: مہاشیوراتری کا تہوار بڑی دھوم دھام سے منایا جارہا ہے

By

Published : Mar 11, 2021, 2:42 PM IST

ضلع ادھمپور میں بھی شیوراتری کا تہوار بڑی دھوم دھام سے منایا جارہا ہے۔

صبح سے ہی ادھمپور کے دیویکا تٹ پر عقیدت مندوں کا ہجوم دیکھا جارہا ہے، اور وہ بھولے شنکر کی پوجا کرنے کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں۔

ادھموپور: مہاشیوراتری کا تہوار بڑی دھوم دھام سے منایا جارہا ہے

واضح رہے کہ دیویکا گنگا مییا کی بڑی بہن ہے، اور اس کی ہندو مذہب میں کافی اہمیت ہے، اسی لیے ادھمپور دیویکا تٹ پر کافی تعداد میں عقیدت مند اکٹھا ہوئے ہیں۔کورونا کے باوجود بھی لوگوں کی یہاں کافی تعداد دیکھی جارہی ہے۔

مندورں میں آئے عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ ہم بھولے شنکر سے چاہتے ہیں کہ ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک بھر سے جلد از جلد کورونا کا خاتمہ ہو۔اور لوگوں میں جس طرح سے خوف کا ماحول ہے وہ دور ہو، اور انہوں نے یہاں سے ملک کے اتحاد و یکجہتی کے لیے بھائی چارہ کا ایک پیغام دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details